پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکیں گے، خدشہ ہے کہ وہ گھٹنے کی انجری کے باعث کئی ہفتوں تک ایکشن میں نہیں ہوں گے۔
ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، جس کہ وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور اس کے فوری بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سمیت کئی ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہو سکتے ہیں۔
ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیپ کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ میں ان کی انجری مزید بڑھ گئی، وہ ورلڈکپ سے پہلے بھی تقریباً ساڑھے تین ماہ کرکٹ ٹیم سے دور تھے انہیں جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ انہیں مکمل فٹنس سے قبل ورلڈکپ کے لیے واپس ٹیم میں لایا گیا، وہ میگا ایونٹ کے تمام میچز کھیلے، فائنل میں انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے ان کا گھٹنہ زمین پر لگا اور ان کی تکلیف دوبارہ بڑھ گئی، فائنل میں وہ 2.1 اوورز ہی کر واسکے اور تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کی وطن واپس آنے کے بعد ان کے گھٹنے کا اسکین ہوگا، پی سی بی کا میڈیکل پینل معائنہ کرے گا، جس بعد ہی صحیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی کو پہلے ہی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.