پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

شاہین آفریدی کے سامنے شاداب خان نے خود کو ’سینئر‘ قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اور انشا کے نکاح کے بعد ہونے والے ریسپشن میں موجودہ اور سابق کرکٹرز شریک ہوئے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت ہی خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ملاقات، بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تقریب میں شاہین آفریدی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے دلچسپ گفتگو کی۔

شاہین آفریدی کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہوئے شاداب خا ن نے کہا کہ’میں اب اس کا سینئر ہوں‘ ۔

اس موقع پر وہاں موجود ایک شخص شاداب خان کے الفاظ کی تصدیق کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’صحیح کہہ رہے ہوتمہارا نکاح پہلے ہوا ہے‘۔

اس دلچسپ گفتگو کے بعد شاہین آفریدی کوبابر اعظم اور پھر سرفراز احمد نے بھی مصافحہ کر کےاورگلے لگا کر مبارک باد دی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.