پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق کو بخار ہو گیا۔
ٹیم ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ ری کور ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کووڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے، پاکستان ٹیم میں پلیئرز کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں۔
علاوہ ازیں بنگلورو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بھی ہوٹل میں آرام کرے گی اور اب کل دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔
Comments are closed.