منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کہاں چلے گئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں، آئے دن اپنی زندگی کے خوش گوار اور دل چسپ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں چلے گئے۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے کھیتوں میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ایک گانے کے بول شیئر کیے ہیں اور سکون کا ہش ٹیگ لکھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے’ پتنگ لوٹنے‘ کی یاد تازہ کر دی۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کھیتوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا گاؤں لاڑکانہ شہر کے قریب ہے، جب ہوا ہماری سمت چلتی تھی تو شہر سے بہت پتنگیں کٹ کر ہماری طرف آتی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.