ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراۂ کاغان کی صفائی مکمل کرکے تفریحی مقام ناران کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری کے باعث بند تھی ۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں چھوٹے بڑے 8 گلیشئیرز کی کٹائی اورتمام رکاؤٹیں دور کرکے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
گزشتہ سال 16 نومبر کوشدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ کاغان متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی۔
ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کا کہناہے کہ شاہراہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کرجانیوالے خاندانوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے، تاہم 16 مئی تک وادی کاغان میں سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔
Comments are closed.