وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر اسد قیصر کے بارے میں جو بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ایوان میں بات کرنے کی تمیز نہیں، بدقسمتی ہے کہ ان جیسے لوگ وزیراعظم رہ چکے ہیں، یہ انتہاپسندی آپ لوگوں کے دور کی دی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال یا فضل الرحمٰن ان سب کا مسئلہ اسلام نہیں اسلام آباد ہے، ان کی لڑائی بھی دارالحکومت کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر حربہ آزمالیا لیکن ان سے حکومت نہیں گری، جب پی ڈی ایم کا کوئی چورن نہیں بکا تو اسمبلی میں غنڈوں والا رویہ اختیار کیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کو اکھاڑہ بنائیں گے تو انتخابی اصلاحات کیسے آئیں گی؟
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، اب اپوزیشن قرارداد پر اپنی رائے دے گی۔
وفاقی وزیر نےیہ بھی کہا کہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔
Comments are closed.