بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بنالیا، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بنالیا۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ایل این جی کے نئے ٹرمینل پر جاپانی کمپنی 300 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائے گا، یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرمینل پر سالانہ 90 ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہوسکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمینل کے لئے 24 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.