بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں کورونا کے 1567 نئے کیسز، 15 اموات

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 15 مریض انتقال کرگئے۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 106ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا کے باعث 24 گھنٹوں میں 15 مریض انتقال کرگئے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 7 ہزار 804 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1032 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.