پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا یہ اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔‘
Comments are closed.