قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے لیے اُن کی پانچوں بیٹیاں برابر ہیں، کوئی ایک فیورٹ نہیں ہے۔
پوری قوم کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی عرف لالا نے اپنے ایک انٹرویو میں خود سے متعلق دلچسپ باتیں بتائی ہیں اور اُن سوالات کے جوابات دیئے ہیں جو کہ اُن کے مداح جاننے کے لیے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمارے پٹھانوں میں بھی بیٹی بیٹے کے لیے بہت سوچا جاتا ہے، مگر انہوں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ اُن کا بیٹا نہیں ہے یا انہیں بیٹا چاہیے، وہ اپنی بیٹیوں کے پیدا ہونے پر بہت خوش ہیں اور انہیں بہت پیار سے رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’انہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے یہ باتیں سننے کو ملیں کہ کوئی دم، تعویز کراؤ۔‘
شاہد آفردی نے کہا کہ ’اُن کی اہلیہ فکر کرتی تھیں کہ بیٹا نہیں ہے مگر وہ اپنی اہلیہ کو سمجھاتے ہیں اور انہیں احادیث سناتے ہیں، اسی لیے وہ بھی مطمئن ہو جاتی ہیں۔‘
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اُن کی سب بیٹیاں اُن کے لیے ایک برابر ہیں، بس جو سب سے چھوٹی ہے وہ وہ چھوٹی ہونے کے ناطے زیادہ قریب ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’اُن کا اپنی بیٹیوں سے بہت اچھا رشتہ ہے، وہ خود کو بہت قسمت والا سمجھتے ہیں، اللّٰہ کی اُن پر بہت مہربانی ہے کہ اُن کے پاس رحمتیں ہیں، وہ بہت خوش ہیں، اُنہوں نے اپنی ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔‘
Comments are closed.