پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملتان ٹیسٹ سے متعلق کی گئی تنبیہ درست ثابت ہوگئی۔
شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر لکھاکہ تو لال گیند سے ون ڈے میچ کون دیکھ رہا ہے؟
سابق کپتان نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور لکھاکہ انگلینڈ نے بہت اچھی شروعات کی ہےلیکن اسپنرز حالات بدل سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھاکہ دعا ہے پاکستان میچ جیت کر سیریز کو زندہ رکھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جبکہ اسپن بولر ابرار احمد نے مہمان ٹیم کی ابتدائی 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Comments are closed.