بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پُرعزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں اپنی ٹیم کو جلد جوائن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کوئی علامت نہیں، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو گڈ لک کہتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.