بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کم ہوگئی ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 472 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 539 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 812 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.