بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ویلکم پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی

سکریٹری سندھ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری جو سخت احکامات اور اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں نے ویلکم پارٹی( خوش آمدید تقریب) سے متعلق گشتی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق محکمہ تعلیم میں اب خوش آمدید تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نئے ڈائریکٹرز، ضلعی تعلمی افسران، تعلقہ افسران اور ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے اعزاز میں خوش آمدید تقریب منعقد کی جارہی ہیں جو وقت، پیسے، قوت اور وسائل کا ضیاع ہے۔

چنانچہ اب محکمہ اسکول ایجوکیشن میں افسران کے لیے مزید کوئی ویلکم پارٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی اجرک اور تحائف دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.