پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی کے نام پر میسج کر کے پیسے مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید رحمانی کے مطابق ملزم عمران لوگوں کو اُن کی والدہ کے نام سے میسج کر کے پیسے مانگتا تھا، ملزم عمران کی جانب سے مختلف ایم پی ایز، ایم این ایز سے شاہدہ رحمانی بن کر پیسے مانگے گئے۔
مدعی ہلال سعید رحمانی کا کہنا ہے کہ ملزم نے قادر پٹیل، ناز بلوچ، امداد پتافی، ابرار شاہ اور پلوشہ خان سے بھی پیسے مانگے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید رحمانی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ دھوکہ دہی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.