فٹبال ورلڈکپ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش اور فلسطین میں جشن منایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش میں بڑی تعداد میں لوگ جیت کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئے۔
قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
اس شاندار جیت پر صرف مراکش ہی نہیں فلسطین میں بھی جشن منایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مراکش کے فٹبال کھلاڑیوں نے کئی میچز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم اسٹیڈیم میں لہرایا۔
مراکش کے کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی کئی بار فلسطین کا ذکر کیا۔
Comments are closed.