hookup Parsippany NJ denver hookup airbnb free amarillo hookups free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شادی کے کھانے میں بھنگ ملانے کے الزام میں دلہن گرفتار

امریکی ریاست فلوریڈا میں دلہن اور کیٹررز مہمانوں کو شادی کے کھانے میں بھنگ ملا کر کھلانے کے الزام میں گرفتار

کیک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ایک دلہن اور ان کی شادی کے کیٹرر کو مہمانوں کو کھانے میں مبینہ طور پر بھنگ ملا کر کھلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ گرفتاریاں تقریب کے لگ بھگ دو ماہ بعد ہوئی ہیں۔ اس وقت حکام کو شادی میں شریک ان مہمانوں کی مدد کے لیے بلایا گیا جن کا کہنا تھا کہ انھیں ایسا محسوس ہوا جیسا انھیں نشہ آور چیز کھلائی گئی ہو۔

ڈانیا سوبودا نامی دلہن اور کیٹرر جوئے سلین برائن کو ملاوٹ کرنے، کوتاہی برتنے اور چرس فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

حکام نے انھیں شادی کی تقریب کے کھانے اور مشروبات میں نشہ آور مواد کے ٹیسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ شادی کی یہ تقریب ریاست فلوریڈا کے شہر لانگ ووڈ میں 19 فروری کو منعقد ہوئی تھی۔

اس معاملے کی تفتیش کرنے والے حکام نے واقعے کی رپورٹ میں لکھا کہ تقریب میں شامل تقریباً 50 افراد نے شادی کے کھانے کے پکوانوں میں شامل میٹ بالز، سیزر سلیڈ، ٹورٹیلنی وغیرہ کھانے کے بعد ‘عجیت محسوس’ کرنے کی شکایت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں نے پیٹ میں درد اور قے کی شکایت کی۔ متعدد کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان حلفی کے مطابق شادی کی تقریب میں شریک ایک مہمان نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ ’انھیں عجیب سا محسوس ہوا، ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی اور انھیں عجیب خیالات آنے لگے۔‘

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور خاتون مہمان نے بتایا کہ انھیں یہ وہم آیا کہ ان کے داماد مر گئے ہیں اور ان کے اہلخانہ ان سے یہ بات چھپا رہے ہیں۔ انھیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انھوں نے چیخنا شروع کر دیا اور وہ بہ قابو ہو گئی اور انھیں پرسکون کرنے کے لیے دوا دینی پڑی۔’

حکام کے مطابق مسز سوبودا سے پولیس نے پوچھا تھا کہ کیا انھوں نے تقریب کے کھانے میں نشہ آور مواد ملانے کی اجازت دی تھی جس کا انھوں نے انکار کیا ہے۔

تقریب میں شامل ایک مہمان میرانڈا کیڈی کا کہنا تھا کہ انھوں نے کیٹرنگ کے عملے کے ایک اہلکار کو کھانے کی ایک ڈش میں ‘کچھ سبز رنگ کی چیز’ ملاتے ہوئے دیکھا تھا۔

پولیس کو دیے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ بات قابل غور ہے کہ میرانڈا کیڈی جس سبز رنگ کی چیز کا ذکر کر رہی ہیں یہ عمومی طور پر ‘میریوانا شیک’ کہا جاتا ہے جس میں بڑی مقدار میں چرس کا استعمال کیا جاتا ہے۔’

میرانڈا کیڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب جوڑا ڈانس فلور پر تھا اس وقت دلہن نے زیتون کے تیل میں بھنگ ملانے کا اعتراف کیا تھا۔ تاہم پولیس کی پوچھ گچھ سے قبل ہی کیٹرر اور اس کا عملہ جائے وقوع سے جا چکا تھا۔

بھنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے تقریب میں موجود خالی گلاسوں اور کھانے میں چاکلیٹ میں لپٹی سٹرابریز، پڈنگ اور دیگر پکوان کے نمونوں کو ٹیسٹ کروانے کے بعد جائے وقوع سے چلی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعدازاں جانچ کے نتائج میں لازانیہ اور بریڈ میں ٹی ایچ سی مواد کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ مواد چرس میں موجود ہوتا ہے۔ مہمانوں میں بھی نشہ آور چیز کے کھائے جانے کی میڈیکل تصدیق ہوئی ہے۔

جس کے بعد دلہن سوبودا اور کیٹرر برائن کو سوموار کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ انھوں نے اپنی نمائندگی کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں یا نہیں۔

ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں کے برعکس فلوریڈا میں طبی ضروریات کے لیے بھنگ کے استعمال کی اجازت ہے لیکن تفریحی مقاصد کے لیے اس کی ممانعت ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.