بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروادیا گیا

کندھ کوٹ  کے علاقے تنگوانی میں شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروادیا گیا، متاثرہ خاتون مدد کے لیے تھانے پہنچ گئی۔

خاتون نے بیان دیا کہ چچا نے7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔

باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.