کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروادیا گیا، متاثرہ خاتون مدد کے لیے تھانے پہنچ گئی۔
خاتون نے بیان دیا کہ چچا نے7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔
باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.