کراچی کے نالے یا موت کے کنویں؟ شادمان ٹاؤن کا نالہ کراچی والوں کے لیے موت کا کنواں بن گیا، اورنگی ٹاؤن کے ماں بیٹے کو نگلنے والے اس نالے کو تیز بارشوں کی پیشگوئیوں کے باوجود کھلا چھوڑ دیا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کا سب سے بڑا شہر سمندر کا نظارہ پیش کرنے لگا، مون سون بارشوں سے شہر پانی پانی اور شہری انتہائی پریشانی کا شکار نظر آئے، ٹوٹی سڑکوں پر جمع پانی، گٹر اور نالوں کے کھلے منہ کئی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔
کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کل پیش آنے والے حادثے پر موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں جا گری تھی، باپ اور دو سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا تھا، جبکہ خاتون اور دو ماہ کا بچہ حادثے میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔
خاتون کی لاش نکال لی گئی تھی جبکہ دو ماہ کے بچے کی تلاش تاحال جاری ہے، خاندان اجڑ گیا لیکن نالہ اب بھی کھلا ہے۔
Comments are closed.