بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

شاداب خان کے ایک دوست نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر نائب کپتان کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے ضرورتِ رشتہ لکھا ہے۔

اس پوسٹ پر شاداب خان کے دوست کا لکھنا ہے کہ ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 15 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فُٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھی فیملی سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو، مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اُس کی فیملی تک پہنچا دوں گا۔

شاداب خان کو سوشل میڈیا پر اس پوسٹ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ جو کہ اِنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے خود کی بھی نہیں ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کا شاداب خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ ایک معروف شخصیت ہیں، آپ سے متعلق ایسی پوسٹ کے سامنے آنے پر آپ خود براہِ راست ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے اس پوسٹ سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے، اُن کا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال خاموش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.