قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کی عمدہ کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا اور اس موقع پر قومی ٹیم کو شائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں قومی کرکٹر شاداب خان نے میچ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس پر اُن کے لیے ٹوئٹر پر تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے۔‘
اُنہوں نے حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’حسن میچ میں 10 وکٹیں لینے پر بہت بہت مبارک ہو۔‘
قومی کرکٹ نے حسن علی کے اسٹائل پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
Comments are closed.