قومی کرکٹر شاداب خان اور حسن علی میں گفٹ واپسی کے بدلے کی ڈیل طے پا گئی۔
ٹوئٹر پر حسن علی اور شاداب خان کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی، گفتگو کا آغاز حسن علی نے کیا اور کہا کہ برتھ ڈے بوائے گفٹ کیا چاہیے؟
جواب میں شاداب ان سے یہ کہتے ہوئے کوئی بھی تحفہ لینے سے انکار کرتے ہیں کہ ان کے گفٹس انہیں بہت مہنگے پڑتے ہیں۔
حسن علی کہتے ہیں کہ اس بار سستا دے دوں گا ، جواب میں شاداب کا کہنا ہے کہ گفٹ سستا ہو یا مہنگا یہ مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب آپ اپنی سالگرہ پر گفٹ واپس مانگتے ہو۔
آخر میں حسن علی بات ختم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ میں گفٹ بھیج رہا ہوں اور پھر مجھے بھی اپنی سالگرہ پر گفٹ چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شاداب خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اُن کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.