وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نےسرمایہ کاری شروع کردی ہے۔
اسد عمر نے ایف پی سی سی آئی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نےسرمایہ کاری شروع کردی ہے، کے فورکا منصوبہ دو تین سال سے رکا ہوا تھا، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کےحوالے سے 30 سال سے باتیں سنتے آرہے تھے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے، گرین لائن منصوبے پر بھی تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے کارخانے درآمدی تیل پر لگائے گئے، سی پیک کے مغربی روٹ پر موجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے۔
Comments are closed.