ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

سی پیک کو مزید فائدہ مند بنانے کیلئے تعاون بڑھا رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ چن گانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں ممالک اس منصوبے پر متفق ہیں۔ 

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ چن گانگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کو مزید فائدہ مند بنانے کےلیے تمام شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک پر متفق ہیں۔ صنعت، توانائی، زرعی شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان سے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ہوئے ہیں،  ملاقات میں دو طرفہ تعاون، اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، پاکستان چین کمیونٹی نیا مستقبل شیئر کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین بہت اہم رہا اور اس کے مثبت ثمرات سامنے آئے۔

چن گانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، قومی استحکام، عوامی ترقی، خوشحالی کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور چین کو تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے شعبوں میں توجہ دی جائے گی، کمرشل فلائٹس اور بس سروسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کے کردار کو سراہتا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حتمی کامیابی حاصل ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.