thai prostitute www.yahoo philippines.com male green eyes seeking true love emo dating site matromonial sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پیک پروجیکٹس سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہوں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی پیک پروجیکٹس کی تکمیل سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہوں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں سی پیک پروجیکٹس میں تعاون پر چینی دوستوں کے مشکور ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کا نیشنل جی ڈی پی میں شیئر سب سے زیادہ ہے، صوبے میں کاروبار کے لیے صورتحال انتہائی موزوں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی دوستوں کو پنجاب کی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹریز کے قیام کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی آپریشنل ہوچکا۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ سی پیک فیز ٹو میں ایگریکلچر سیکٹر میں گروتھ کا خاصا پوٹینشل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومت پنجاب نے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیشرفت کی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر نئے منصوبوں کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 135 میگاواٹ کا تونسہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سی پیک کے انرجی پروجیکٹس میں سرفہرست ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک پروجیکٹس کی تکمیل سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.