وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے۔
چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو ستر سال ہو چکے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی، مذاکرات کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ساتھ اہم امور زیر غور آئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پُرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دلچسپی اور تجارتی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.