چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 11 سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
30 ہزار ڈالر مالیت کے مینز اور ویمنز ایونٹس میں 22 غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے اسلام آباد میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کھیل کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، کوویڈ کی وبا کے باوجود انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
ویمن ایونٹ میں 8 غیر ملکی شریک ہیں، ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے اس موقع پر اسپانسرز اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.