کراچی میں عوام نے شکوہ کیا ہے کہ بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے، پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں تاہم بیشتر پمپس پر سی این جی کی فروخت نئے نرخوں 140 روپے کلو کے حساب سے جاری ہے۔
سی این جی صارفین یکدم اس اضافے سے افسردہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔
دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث الدین پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.