پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد اشرف اللّٰہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بویا کا رہنے والا اشرف عرف طوفانی ٹی ٹی پی کا سرگرم دہشتگرد تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اشرف اللّٰہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز حملوں میں بھی ملوث تھا۔
Comments are closed.