پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکومت پنجاب کو 10 کروڑ روپے دے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور صوبائی حکومت میں معاملات طے پاگئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے اخراجات میں پی سی بی کا حصہ 10 کروڑ ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے ابتدا میں 90 کروڑ، پھر 45 اور اُس کے بعد 25 کروڑ کی بات کی تھی۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پی سی بی اسٹیڈیم کے روٹ کے لیے لائٹس خریدے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اس اقدام سے مستقبل میں بھی پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز کےلیے روٹ کی لائٹس کے سوا تمام اخراجات اٹھائے گی۔
Comments are closed.