a v hookup on xbox 360 pregnant hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup app for plane hookups cctv grindr hookup tampa hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیٹلائٹ تصاویر میں ماریوپول میں اجتماعی قبر کا انکشاف

یوکرین کے جنگ سے تباہ حال شہر ماریوپول کی لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روسی حملوں میں تقریباً نصف شہر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ روسی حملوں میں 90 فیصد تباہ ہونے والی عمارتیں رہائشی تھیں۔

’’پچھلی صدیوں میں یہ سب سے بڑی انسانی تباہی ہے‘‘

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات سے جنگ ختم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب یوکرینی وزیرِ اعظم ڈینس شمیہل کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں یوکرینی فوجی روسی فوج سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماریوپول کی صورتِ حال خوفناک ہے، پچھلی صدیوں میں یہ سب سے بڑی انسانی تباہی ہے۔

یوکرینی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممالک کےسفیروں کو کیف واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

لوہانسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ لوہانسک ریجن میں گزشتہ روز روسی حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

یوکرینی وزیراعظم ڈینس شمیہل کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپول کی صورتحال خوفناک ہے، وہاں یوکرینی فوجی روسی فوج سے لڑرہے ہیں

واضح رہے کہ امریکا بھی جلد ہی یوکرینی دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

برطانیہ نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مختلف یورپی ممالک بھی یوکرینی دارالحکومت کیف میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.