بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام، پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نگراں حکومت ہے کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے، اگر یہ پالیسی فیصلہ لینے کی کوشیش کریں گے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نا رکھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل تک ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.