جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینے میں انفیکشن، پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا سابق وزیر اعلیٰ کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.