پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد پر ویڈیو دیکھ کر بہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے، بہرہ مند کا کہنا ہے کہ انہوں نے مخالفت کی تھی، مخالفت واضح نہیں تھی تو ہونی چاہیے تھی۔
بلاول ہاؤس کراچی میں جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہماری الیکشن کے لیے تیاری پوری ہے، پارٹی ٹکٹیں بھی فائنل کرچکے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہم نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا سب سے بڑا ہدف پیپلز پارٹی رہی ہے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی ملک میں الیکشن ہوئے۔ ہم نے الیکشن کی تاخیر کو بالکل سپورٹ نہیں کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ 14سینیٹرز نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد منظور کی ہے۔ ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں۔ شفاف الیکشن وقت پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں منظور قرارداد کی حمایت نہیں کی ہمارے کوئی دستخط نہیں۔ ہمارے سینیٹر نے بتایا انہوں نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔
Comments are closed.