جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بائیڈن ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے سرفہرست خواہش مند نے یہ بات آئیوا میں ریلی سے خطاب میں کہی۔

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے، بائیڈن کا ریکارڈ ہے کہ وہ خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.