سینیٹ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر 5 روز کے لئے بند کردیے گئے ہیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے تمام دفاتر بند کیے جارہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر 26 اپریل سے 30 اپریل تک بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر کی ڈس انفیکشن کی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں معمول کی سرگرمیاں 3 مئی سے شروع ہوں گی۔
Comments are closed.