بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس کا اہم کردار

سندھ میں سینیٹ انتخابات کے دوران قسمت کی دیوی بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مہربان رہی، جہاں پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فیصل سبزواری میں ٹائی ہوگیا تھا، دونوں نے 22، 22 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ٹائی پر فیصلہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق ٹاس کے ذریعے کیا گیا جو پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن نے جیت لیا۔

حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے باعث شیری رحمٰن کے ترجیحی ووٹ پی پی امیدواروں کو منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

ایک ایک کرکے پیپلز پارٹی کے مزید 4 امیدوار جنرل نشستیں جیت گئے۔

فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو ہوسکتا تھا۔

فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے پر ان کے ترجیحی ووٹ اپوزیشن امیدواروں کو ملتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.