بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے کمیشن کے اقدامات

سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف اقدامات کیئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کو سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کے لیے ٹاسک دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والا سینیٹ انتخاب وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران سینیٹ کے انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا روانہ ہو گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی ممبران اپنے صوبے میں سینیٹ کے انتخابات کا جائزہ لیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الطاف ابراہیم اسلام آباد میں انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس ضمن میں ممبران کو سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.