وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں انہیں ملنے والے17 ووٹ ٹوٹے ہیں۔
شیخ رشید نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹوٹنے والے ان 17 ارکان کے نام معلوم ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں خرید و فروخت ہوئی ہے، ٹوٹنے والوں میں سے 13 ارکان نے پیسے لیے ہیں۔
اس سے پہلے میڈیا ٹاک میں شیخ رشید نے لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو بھی چاہیے تھا جہاں پریس کانفرنس کی جگہ ہے وہیں بات کرتے۔
Comments are closed.