وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد، کے پی اور سندھ میں جیت جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے اتنے ہی لوگ کھڑے کئے ہیں جتنا ہمارا شیئر بنتا ہے۔
واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سجا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ہالز پولنگ اسٹیشن بنے ہیں جہاں ووٹرز بنے ہوئے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔
قومی اسمبلی میں ووٹرز اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون نشست کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
Comments are closed.