سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں تمام اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے، جہاں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے جاری انتخابی عمل میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جہاں کامیاب امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ سے متعلق اطلاعات آرہی تھیں کہ وہاں تمام اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں تمام 145 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ارکان اضطراب کا شکار ہیں جس سے ووٹنگ عمل سست رہا۔
Comments are closed.