بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کوائف نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرز نے کام شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، نادرا،  ایف بی آر، اسٹیٹ بینک امیدواروں کے کوائف کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں گے۔

الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز، بینک ڈیفالٹر کی تفصیلات لے گا، تحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.