بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی

یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف اقدامات کیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیئے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر امید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.