ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ رؤف صدیقی کے خلاف اعتراضات جمع کرانا چاہتا ہوں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ان سے استفسار کیا کہ آپ امیدوار ہیں؟ تجویز کنندہ ہیں یا تائید کنندہ ہیں؟
قادر خان مندوخیل نے جواب دیا کہ مجھے ریٹرننگ افسر نے اجازت دی تھی۔
اس موقع پر جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رؤف صدیقی کے وکیل کے آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افسر نے رؤف صدیقی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے تھے، جس فیصلے کو ایم کیو ایم رہنما نے ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
ریٹرننگ افسر نے اعتراض عائد کیا تھا کہ رؤف صدیقی کی گریجویشن کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے، انہوں نے بی اے کر رکھا ہے لیکن ان کے پاس ڈگری 2 سال والی ہے۔
Comments are closed.