وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مقابلہ مافیا سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شفافیت اور اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست چاہتی ہے، ن لیگ تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست کرتی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجبوری کی صورت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
Comments are closed.