حیدرآباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہناہے کہ حکومت 2018 کے انتخابات کے طرز پر سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کا خفیہ منصوبہ بنا رہی ہے، سیاستدان کیسےسینیٹ میں ووٹ خریدتےاوربیچتےہیں،آج ویڈیوزسےواضح ہوچکا۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ حکمران چور دروازے سے اقتدار میں آئے،نا اہل لوگوں کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،26 مارچ کوپورےپاکستان سےلانگ مارچ کیلئےقافلے روانہ ہونگےجوپنڈی،اسلام آباد جائینگے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہناتھا کہ یہ لوگ کبھی آئین توکبھی قانون میں ترمیم کاسوچتےہیں،حکومت اورنیب ہمارااحتساب نہیں کرسکتے ان کوبےبس کردیں گے، نیب کوسیاستدانوں کےخلاف استعمال کیاجارہاہے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جزائرپرمقامی لوگوں کاحق ہے،کسی قیمت پروفاق کوجزائرپرقبضہ کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،فارن فنڈنگ کیس،اپوزیشن جماعتوں نےدائرنہیں کیاانکی اپنی جماعت کےبانی رکن نے دائرکیا،آج اعتراف کیاگیاہےبیرون ممالک سےبہت سا پیسا عمران خان کےذاتی ملازمین کےنام پرآیا۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اگرسیاست سیکھنی ہےتوہماری شاگردی اختیارکرنی پڑےگی، ہمیں سیاست میں ۴۰ سال ہوچکے ہیں،ہمیں سیاسیت کی الف ب نہ سمجھائیں،ہمارے بغیر آپ کو سیاست نہیں آئے گی،تحریکیں حوصلے سے چلتی ہے،ہمارے کارکن ابھی تھکے نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ قوم کو ووٹ کی امانت دلائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے،ہم آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنے کیلیے یکجا ہوئے ہیں،ہم ملک کے آئین اور ملکی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔
The post سینیٹ الیکشن: حکومت دھاندلی کرنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنارہی ہے، سربراہ پی ڈی ایم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.