بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن تحریکِ عدم اعتماد نہیں: شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ سینیٹ کا الیکشن، الیکشن ہے، عدم اعتماد کی تحریک نہیں۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی ناکامی ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے، ڈسکہ الیکشن پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔

شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں، نظام کی درستگی کی جدوجہد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اب تک سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نظر نہیں آیا ہے، سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.