بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان گزشتہ روز رات گئے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران آصف علی زرداری اور نواز شریف نے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

آصف علی زرداری نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کروائی۔

اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم) میں کیا سیاسی کھچڑی پک رہی ہے؟اچانک ہی حزب اختلاف کی جماعتوں کے بڑوں میں رابطے تیز ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کو سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.