بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ: اعظم نذیر تارڑ نون لیگ کے پارلیمانی لیڈر مقرر

مسلم لیگ نون کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کو اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں مسلم لیگ نون کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

لاہور (مقصود اعوان) سینٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار…

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایوانِ بالا میں قائدِ حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کیلئے اپوزیشن کی طرف سے پا کستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فاروق حامد نائیک اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے نام سیکریٹری سینیٹ کو بھیجوا دیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.